Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین پارلیمنٹ،قانون سازی کی جائے ،ارکان کا مطالبہ

  اسلام آباد...قومی اسمبلی کے ارکان نے توہین پارلیمان کے حوالے سے قانون سازی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے اپنی تنخواہوں اور مراعات پر بھی لعنت بھیجیں۔تنخواہیں اور مراعات حکومت پاکستان کے خزانہ میں جمع کرائیں اور مستعفی ہو جائیں۔منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ ہائے اعتراض پر ارکان نے پارلیمان کے تقدس کے لئے قانون سازی کی حمایت کی۔ فاٹا سے رکن قومی اسمبلی جمال الدین نے کہا کہ یہ ایوان مقدس ہے۔ اس کا احترام سب پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ معزز ارکان کی گالیوں اور لعن طن کو کس طرح جائز اور درست قرار دیا جاسکتا ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن ساجد احمد نے کہا کہ جو ارکان پارلیمان پر لعن طعن رہے ہیں اگر پارلیمان اتنی بری ہے تو وہ تمام تنخواہوں اور مراعات پر لعنت بھیجیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ جمہوری اور پارلیمانی اقدار کے لحاظ سے آج سیاہ دن ہے۔پارلیمان پاکستان کا سپریم ادارہ ہے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ اگر لاہور میں مال روڈ جلسہ میں خالی کرسیاں تھیں تو اس میں پارلیمان کا کیا قصور ہے۔ اس پارلیمان میں بڑے بڑے لوگ آئے ہیں۔ ا سے برا بھلا نہ کہیں۔

شیئر: