Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان جانا چاہتی ہوں،ملالہ

ڈیوس... نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانا میرا مقصدہے ۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کام کرنا چاہتی ہوں۔ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ ہر بچے کے لئے تعلیم انتہائی اہم ہے۔اب وقت آگیا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی جائے۔ کوشش ہے جتنی لڑکیاں اسکول جاسکتی ہیں انہیں اسکول بھیجیں تاکہ تعلیم یافتہ ہونے سے معاشرے میں خواتین کا مقام مضبوط ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی ایک دن میں نہیں آسکتی اس کے لئے انتھک محنت کرنی پڑے گی ، ہمت نہیں ہارو گی۔ملالہ نے کہاکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان جانا چاہتی ہوں۔ فی الحال مستقبل کا کچھ نہیں سوچا۔

شیئر: