Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افریقی شہریوں کا ایشیائی اسمگلر گرفتار

القنفذہ۔۔۔مشرقی القنفذہ کی سبت الجارہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افریقیوں کے ایشیائی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ وہ عسیر ریجن سے انہیں ٹرک پر بٹھا کر جدہ پہنچاتا تھااور ان سے بھاری رقمیں وصول کرتا تھا۔ پولیس کو اس کی اطلاع مل گئی تھی۔ اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔کارروائی سبت الجارہ قریوں کے باشندوں کی اس شکایت پر کی گئی کہ ایتھوپیا کے انجانے کارکن ان کے یہاں نشہ آور اشیاء تیار کرکے فروخت کررہے ہیں۔

شیئر: