اٹھو،سازشیوں کوسبق سکھا دو،مریم نواز
جڑانوالہ..مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اٹھو سازشیوں کوسبق سکھا دوکہ آئندہ سازشی ایساکھیل نہ کھیلیں۔وعدہ کروکہ نوازشریف کی عدل بحالی تحریک میں ساتھ دوگے۔ جڑانوالہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کے بھائیواور بہنوں کومریم نواز کاسلام، آپ کی محبتوں کاشکریہ اداکرتی ہوں۔جڑانوالہ نے نوازشریف کاساتھ ہی نہیں دیابلکہ ہاتھ بھی مضبوط کئے ہیں۔جڑانوالہ کومسلم لیگ ن نے طلال چوہدری جیسا شیردیاہے۔جڑانوالہ اور فیصل آباد وہ شہرہے جہاں سے جیتنے والا،دوسرے اور تیسرے نمبرپرآنے والا امیدوار مسلم لیگ ن کا ہی ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ میں جڑانوالہ کے لوگوں سے چند سوال پوچھوں گی۔اللہ تعالیٰ کے بعد عوام کی سب سے بڑی عدالت ہوتی ہے۔کیا عوام کوایسا پاکستان چاہیے جس میں ذاتی مخالفت اور ذاتی اناکروڑوں ووٹوں سے بھاری ہو؟ جس پاکستان میں کروڑوں ووٹوں سے منتخب وزیراعظم کی3 نسلوں کاحساب ہو۔والدین ،بیٹوں بیٹی کاحساب ہواور 10روپے کی کرپشن بھی نہ نکلے تواقامہ پرنکال دیاجائے۔پانا مہ میں نوازشریف کانام تک نہیں دی۔جب کیس گیاتو ججوںنے مجرما نہ خاموشی اختیار کئے رکھی۔جج نے خود کہاکہ عمران خان میرے پاس مقدمہ لیکرآو۔تم سے نوازشریف نہیں نکالاجاتاہم نکالیں گے۔کیا ایسا پاکستان منظورہے جہاں پرعوام کے ووٹ کی پرچی کوحقیرسمجھا جائے۔کیاایسا پاکستان منظورہے جہاں 70سال میں ایک بھی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہ کرسکا ہو۔انہوں نے کہاکہ کیا ایسا پاکستان منظورہے جہاں نوازشریف اپنی بیٹی کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتاہو؟ لیکن مشرف جیسے غاصب کوطلب کرنے کی ہمت نہ ہو۔جہاں نوازشریف کوکہا جائے تم سیسلین مافیاہو،گارڈفادرہوجیسی گالیاں دی جائیں؟ ۔ کیاایسا پاکستان چاہیے جہاں مقدمہ بعد میں اور سزاپہلے سنادی جائے؟ منصفوں سے جب سوال پوچھا جائے توجواب دینے کی بجائے توہین عدالت کے پیچھے چھپ جائیں۔جہاں توہین کرنے والے کی سزاہولیکن ووٹ کی توہین کرنے والے کی کوئی سزانہ ہوتوکیاایسا پاکستان چاہیے؟ انہوں نے کہاکہ اگرایسا پاکستان نہیں چاہیے تووعدہ کروکہ نوازشریف کی عدل کی بحالی تحریک میں نوازشریف کاساتھ دوگے۔ مریم نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اٹھو!سازشیوں کوسبق سکھا دوکہ آئندہ سازشی ایساکھیل نہ کھیلیں۔