Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعوی ملازمہ کی جگہ ملازم رکھنے پر جرمانہ

دمام... وزارت محنت و سماجی بہبود نے خبردار کیا ہے کہ جو دکاندار یا تجارتی مرکز کا مالک سعودی خواتین کیلئے مخصوص کسی اسامی پر کسی سعودی شہری کو بھی تعینات کرےگا اس پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ وزیر محنت و سماجی بہبود ڈاکٹر علی الغفیص نے سال رواں کے ماہ جمادی اول کے دوران قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے 67سزائیں مقرر کی ہیں۔ تفصیلات کے بموجب ویزہ فروخت کرنے یا دلوانے پر فی ویزہ 50ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ حجاب کی پابندی نہ کرنے والی ملازمہ پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ بغیر اجازت نامے کے کارکن کی درآمد میں ثالثی پر 15ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا۔
 
 

شیئر: