Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل : 30 ٹن غیر معیاری زیتون کا تیل اور 200کلو گرام اچار ضبط

 حائل .... ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نے ایک گودام سے غیر معیاری 30 ٹن زیتون کا تیل اور 200 کلو گرام سرکہ کے اچار ضبط کر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق ضبط کئے جانے والی اشیاءبیرون ملک سے درآمد کی گئی تھی جنہیں چھوٹی پیکنگ میں مختلف مارکیٹوں میں معروف برانڈ کے اسٹیکر لگا کر فروخت کیاجانا تھا ۔ اس ضمن میں بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر آپریشننز عبدالرحمان العلی نے بتایا کہ ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گودام میں انتہائی غیر معیاری انداز میں اشیاءخورونوش ذخیرہ کی گئی ہیں جہاں سے اٹھنے والی بو ناقابل برداشت ہے ۔ اطلاع ملنے پر گودام میں چھاپا مارا کر غیر معیاری زیتون کا تیل اور دیگر اشیائے خورو نوش برآمد کرلی گئیں ۔ گودام کوسیل کرکے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

شیئر: