Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانی مکھرجی کی کمر میں تکلیف

بالی وڈ اداکارہ کافی عرصہ سینما اسکرین سے دوری کے بعد فلم 'ہچکی' سے واپس لوٹ رہی ہیں۔ وہ اپنی نئی فلم کےساتھ شوبز سرگرمیوں میں بھی کافی مصروف ہوگئی ہیں حال ہی میں رانی مکھرجی کو کمر کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ان کے ٹی وی شو کی ریکارڈنگ ملتوی کرنی پڑی۔ رانی ان دنوں فلمساز روہت شیٹی کےساتھ نجی ٹی وی چینل کیلئے پروگرام کررہی ہیں۔ رانی کی نئی فلم 'ہچکی' اگلے ماہ سینما اسکرین کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: