Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بگ باس شو کی ارشی خان پرابھاس کی فلم میں

ہندوستانی ریالٹی ٹی وی شو بگ باس 11 کی اہم امیدوار ارشی خان اداکار پرابھاس کی فلم میں دکھائی دیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ارشی خان کا کہنا ہے کہ بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد فلمسازوں نے مجھ سے فلم کے لئے رابطہ کیا جس پر میں نے فلم کی کاسٹ سے متعلق پوچھا تو مجھے بتایا گیا کہ اداکار پرابھاس کو کاسٹ کر لیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں اور معاہدے پر دستخط ہونے ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کی عکسبندی 17 فروری سے شروع کریں گی۔

شیئر: