Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ویر دی ویڈنگ “ کا پہلا ٹریلر

 بالی وڈ فلم ”ویر دی ویڈنگ “ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکار ششانکا گھوش کی فلم ”ویر دی ویڈنگ “ میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔ اس فلم کا 2 منٹ 12 سیکنڈدورانیے پر مشتمل پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریلر میں اداکار پولکیت سمراٹ کو لوگوں کے مسائل حل کرنے کا شوق ہوتا ہے لیکن اس میں تبدیلی آجاتی ہے جب وہ اپنی زندگی کے سب سے بڑے مسئلے کا سامنا کرتا ہے۔ وہ اپنی دوست کریتی کھربنڈا (گیت ) کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ بیٹی سے اس کا بیاہ کر دیں۔ فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: