Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا

کابل... پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ ورکنگ گروپس کا پہلا اجلاس ہفتے کو کابل میں ہورہا ہے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستانی و فد پہنچ گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاک، افغان حکام دوطرفہ مسائل پربراہ راست بات کریں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان سے افغان وفد کی ملاقات میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کا فیصلہ ہوا تھا۔ پاکستان نے5 مشترکہ ورکنگ گروپ تجویز کئے ہیں جو انسداد دہشتگردی، انٹیلی جنس شیئرنگ، فوجی ،معاشی، تجارتی،راہداری روابط اورپناہ گزینوں کی واپسی کیلئے جامع اشتراک عمل پر کام کریں گے۔ 

شیئر: