Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کا قتل

  مردان ...خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کو قتل کردیا گیا۔ مسلح افراد نے اداکارہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ تینوں حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق نجی تقریب میں شرکت سے انکار پر اداکارہ کو قتل کیا گیا۔ پولیس نے معطل اہلکار سمیت3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

شیئر: