Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ملتوی

  اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ملتوی کردی گئی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف 16ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔دریں اثناءسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عوامی عدالت نے نااہلی مسترد کردی۔ تمام مقدمات کا مقابلہ کریں گے۔وقت ثابت کرے گا کہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں وکلا اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرے خلاف نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش ہے۔ عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ اب رکنا چاہیے۔ ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ، آئندہ بھی کریں گے۔

شیئر: