Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنخواہ کی تفصیلات نہ دینے پر 10فیصد اداروں پر جرمانے

جدہ ....وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے واضح کیا ہے کہ 10فیصد نجی کمپنیاں و ادارے اپنے کارکنان کی تنخواہوں کی رپورٹیں پیش کرنے میں آنا کانی کررہے ہیں۔ ان کمپنیوں اور اداروں نے 3ماہ سے تنخواہوں کی تفصیلات وزارت کو پیش نہیں کی ہیں۔ کُل اداروں میں ان کا تناسب 9.9فیصد ہے۔ تنخواہوں کے چارٹ پیش نہ کرنے پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ مقررہ وقت پر تنخواہیں نہ دینے پر 5ہزار ریال جرمانہ ، تنخواہوں کی فائلیں60دن تک حوالے نہ کرنے پر جملہ خدمات سے محروم کردیاجائیگا۔
 

شیئر: