اسلام آباد... پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ءآمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے خلاف بطور گواہ پیش ہوگئے۔احتساب عدالت نے واجد ضیاءسے استفسار کیا آپ کے پاس جے آئی ٹی رپورٹ ہے؟واجد ضیاءنے بتایا جے آئی ٹی رپورٹ کا اصل ریکارڈ موجود نہیں، تمام ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا تھا۔ عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکو 12 فروری کو دوبارہ طلب کرلیا۔