Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹرززندگی کا لازمی جز ہیں، امیتابھ

  بالی وڈ شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کوکمر اور گردن میں درد کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا تھا تاہم صحت میں بہتری پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔امیتابھ بچن کی سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے۔لیک ہونے والی تصویر میں امیتابھ بچن اپنی کار کی پچھلی سیٹ پر موجود تھے اور ان کے چہرے پر مفلر تھا جس کے باعث ان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا۔تصویر سے اندازہ ہو رہا تھا کہ ان کی طبیعت بہت خراب ہے تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنے معمول کے چیک اپ کے لئے اسپتال پہنچے تھے جہاں انہیں ایڈمٹ ہونے کا مشورہ دیا گیاتاہم ایک رات اسپتال میں گزارنے کے بعد اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔اداکار نے ناساز طبیعت پر نیک تمنائیں پیش کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کرنے کے لئے ٹویٹ کیا۔امیتابھ بچن نے ٹویٹ میں ایک ہندی نظم بھی شیئر کی جس میں انہوں نے ڈاکٹرز کو اپنی زندگی کا لازمی جز قرار دیا۔
 

شیئر: