Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کی نااہلی کیلئے درخواست خارج

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدوں میں مبینہ کرپشن پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دینے کےلئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میرے خیال سے دو حکومتوں کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اس میں ضروری چیزوں کا خیال رکھا گیا ہوگا۔ کس آرٹیکل کے تحت وزیراعظم کو نااہل کر دیں، ایسا کیا ہوا کہ آپ وزیراعظم کی نااہلی چاہتے ہیں۔شیخ رشید کے وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اختیارکیا کہ عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، حکومت اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ایل این جی معاہدہ 15 سال کے لئے کیا گیا۔ اس کی ہر چیز چھپائی جارہی ہے۔چیف جسٹس نے درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملک میں آزاد ادارے موجود ہیں۔ اداروں کو قائم ہی اسی لئے کیا گیا کہ قومی خزانے کو دیکھیں۔ ریکوڈک اور اسٹیل مل کی طرح ان معاملات میں دوبارہ مداخلت نہیں کریں گے۔

شیئر: