Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے،جنرل باجوہ

  راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے۔خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں، انفرادی طور پر نہیں۔ پاکستان نے اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردیںتاہم دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین اور غیر موثر سرحدی انتظامات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ایسے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جارہاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کابل میںچیفس آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ۔جواب میں پاکستان بھی دوسرے ممالک سے اسی رو ئیے کی امید رکھتا ہے۔مشترکہ سوچ اور تحمل کے ساتھ تمام چیلنجز کامقابلہ کیا جاسکتاہے۔ پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

شیئر: