Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'ریڈ' کا نیا گیت، راحت کی آواز

بالی وڈ کی نئی فلم ' ریڈ' کا پہلا گیت جاری کردیاگیا۔ نیا فلمی گیت مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایاہے۔ اداکاراجے دیوگن کی نئی فلم 'ریڈ' کا نیا گیت ماضی کے گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کا گایا ہوا مشہور ترین گیت ہے جسے اب ان کے بھتیجے اور شاگرد راحت فتح علی خان نے اپنی آواز میں پیش کیاہے۔ راحت کا یہ گیت اجے دیوگن اور ان کی ساتھی اداکارہ ایلینا ڈی سوزا پر عکسبند کیاگیاہے۔اپنے وقت کا یہ مشہور ترین گیت اب بالی وڈ کا حصہ بن گیاہے ۔
 
 

شیئر: