Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقدس مقامات کے خلاف سازش میں ایران کا ہاتھ

ریاض...مصر میں متعین سعودی سفیر احمد قطان نے واضح کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقامات مقدسہ کو بین الاقوامی انتظامیہ کے حوالے کرنے کی مہم گھٹیا اور خطرناک سازش ہے۔ اس میں ایران کا ہاتھ ہے۔ اسی کے اشارے پر اس کی گود میں بیٹھے ہوئے بعض ممالک اس مشن کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہ سازش اخلاقی گراوٹ کی انتہا ہے۔ اس سے ایران کے اشاروں پر کھیلنے والوں کے سیاسی دیوالیہ پن کا پتہ چلتا ہے۔ یہ تحریک چلانے والے شیطانی افکار کے پرچارک ہیں۔ قطان نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ جو لوگ ایران کے پیچھے چل رہے ہیں، انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑیگا مگر اُس وقت ندامت کا م نہیں آئیگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامات مقدسہ کو بین الاقوامی ادارے میں دینے کی باتیں کرنے اور حرمین شریفین پر سیاست کرنا سرخ نشان اور آگ کا کھیل ہے۔ اس سے دور رہنا ہی بہتر ہوگا۔ جو ممالک بھی اس میں حصہ لیں گے انکی سیاسی خودکشی یقینی ہوگی۔
     
 

شیئر: