Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3برس میں 90ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ

اسلام آباد... وزارت داخلہ نے 3 برسوں کے دوران ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں ۔وزیر داخلہ نے تحریری جواب میںبتایا کہ 3 سال کے دوران غیر قانونی دا خلے پر 90 ہزار 838 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ بے دخل افراد اور ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ 5 برس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں دھرنوں کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر قومی خزانے سے 95 کروڑ روپے اورپولیس پر ایک ارب 14 کروڑ 58 لاکھ 73 ہزار 66 روپے خرچ ہوئے۔

شیئر: