Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارٹی آئین پر نظر ثانی کرینگے،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آئین کو بنے ہوئے کافی عرصہ ہوچکا ۔ضروری ترامیم اور تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئینی ڈھانچے میں جدت ضروری ہے ۔ جماعت کی تنظیم و تشکیل کا انحصار آئینی ڈھانچے پر ہوتاہے۔ تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کیلئے مسلسل محنت کررہے ہیں۔ عمران خان نے جمعہ کو بنی گالہ میں اجلاس کی صدارت کی۔ تحریک انصاف کے آئینی ماہرین اور سینیئر پارٹی رہنماوں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ۔ جس میں بابر اعوان‘ سردار اظہر طارق‘ ڈاکٹر عارف علوی ‘ عامر محمود کیانی اور شاہد نسیم گوندل شامل ہیں ۔ عمران خان کی منظوری سے قائم کمیٹی پارٹی آئین کو بہتر اور جامع بنانے کیلئے اپنی سفارشات عمران خان کو پیش کرے گی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا اور تحریک انصاف صحیح معنوں میں جمہوری سیاسی جماعت ہے۔ اس کا آئینی ڈھانچہ کسی بھی دیگر سیاسی جماعت سے بہتر ہے۔

شیئر: