Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں قطر کے سفیر کی پٹائی

رام اللہ.... فلسطینی شہریوں نے غزہ شہر کے الشفا اسپتال میں قطری سفیر محمد العمادی کو زدو کوب کیا۔ وہ غزہ کے باشندو ںکیلئے امیر قطر کے عطیے کی مشہوری کیلئے پریس کانفرنس سے فارغ ہوکر اسپتال پہنچے تھے۔ فلسطینیو ںنے انہیں جوتوں، ڈنڈوں کے بل پر اسپتال سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔ غزہ کے اسپتالوں کے صفائی کارکنان نے جنہیں 5ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں العمادی کایہ بیان سن کر کہ انکی تنخواہوں سے قطر کا کچھ لینا دینا نہیں غضبناک کردیا۔ انہوں نے طیش میں آکر سفیر کی پٹائی کردی اور اسے اسپتال سے نکلنے پر مجبور کردیا۔ صفائی ملازمین نے امیر قطر کی تصاویر بھی پھاڑ ڈالیں۔

شیئر: