Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وکیل دفاع کیلئے 5ہزار سے ایک لاکھ ریال تک کا محنتانہ؟

ریاض.... سعودی وزیر انصاف شیخ عبدالعزیز الصمعانی نے بڑے جرائم میں ملزم کو عدم استطاعت کی صورت میں وکیل دفاع فراہم کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔ اگر کسی ملزم کے پاس وکیل دفاع کی خدمات حاصل کرنے کی مالی استطاعت نہیں ہوگی تو سعودی حکومت اسے اپنے خر چ پر وکیل فراہم کریگی۔ ایک ملزم کے دفاع کیلئے ایک پیشی پر وکیل کو 3ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ 5ہزار ریال دیئے جائیں گے۔ کل پیشیوں پر زیادہ سے زیادہ ا یک لاکھ ریال پیش کئے جائیں گے۔ ایک سے زیادہ ملزم کے وکلاءکا محنتانہ ملزم اول پر 5ہزار، ملزم ثانی پر 3ہزار اور دیگر ہر ملزم پر 2ہزار ریال کے حساب سے دیا جائیگا۔
 
 

شیئر: