Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#آپ_ نوازشریف _کو _خامو ش_ نہیں _کرا سکتے

مانسہرہ اور شیخو پورہ میں 2بڑے جلسوں کے بعد مسلم لیگ ن کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں اور اسکے حامیوں نے ٹوئٹر پر بلند وبانگ دعوے کئے ہیں ۔ فرح قریشی کہتی ہیں کہ سندھ کے عوام اور اہل تشیع نوازشریف کے ساتھ ہیں ۔ وہی ہمارے لیڈر ہیں ۔ 
فیصل راﺅ کا ٹوئٹ ہے کہ نوازشریف عوام کی آواز ہیں اور کوئی بھی اب اس آواز کا گلا نہیں گھونٹ سکتا ۔ 
حمزہ رضوان لکھتے ہیں کہ سازشیوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے ۔ یہ لوگ نوازشریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ۔ ہم اپنے رہنما کو دیوار سے دھکیلنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کر یں گے ۔ سمیر ایم عباس کہتے ہیں کہ نوازشریف ایک ویژن کا نام ہے ۔ ملک میں جمہوریت کےلئے ہم انکے ساتھ ہیں ۔ 
میمونہ کا ٹوئٹ ہے کہ اسکی آواز دبانے میں سب ناکام ہو گئے ۔ ہم نوازشریف کے پیچھے رہ کر مارچ کرینگے ۔ انکی حمایت کرتے ہیں عظمت خان نے تحریر کیا کہ جب آپ اپنے دشمنوں کو روشنی نہیں دکھا سکے تو کم از کم انہیں گرمی کی شدت کا احساس تو دلا سکتے ہیں ۔ 
حسنین شاہ نے ٹوئٹ کیا کہ ان لوگوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اپنی نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکے ۔ اب نوازشریف کا موقف ہی ہر پاکستانی کا موقف ہے ۔ 
مریم بابر ٹوئٹ کرتی ہیں کہ نوازشریف نے اپنا کام انتہائی ذہانت سے کیا ۔ انہوں نے ہمیں اس امر کا احساس دلادیا کہ نا انصافی ہمارے معاشرے کےلئے ایک کینسر ہے ۔ ہم آپکے خلاف کسی فیصلے کی پروا نہیں کرتے ۔
ذیشان ملک ٹوئٹ کرتے ہیں کہ نوازشریف اب سویلین برتری کی علامت بن چکے ہیں ۔ 
علی اظہر نے لکھا کہ نا انصافی کی بہترین شکل یہ ہے کہ یہ ظاہر کرو کہ انصاف ہو رہا ہے ۔ 
احمد بھٹی کا ٹوئٹ ہے کہ خاموش نوازشریف زیادہ تباہ کن ثابت ہو گا ۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں