Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کامیڈی ڈیز

جدہ....جدہ شہر میں سعودی عرب کا سب سے بڑا کامیڈین میلہ” جدہ کامیڈی ڈیز“ کے نام سے منعقد کیا جائیگا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ہوگا۔ اسکا اہتمام 22فروری سے 25فروری تک 4روز تک الحارثی جدہ فورم سینٹر میں کیا جائیگا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد یاسر الترک نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ اس میں عرب دنیا کے معروف و مشہور کامیڈین حصہ لیں گے۔4روز کے دوران یومیہ 2شو ہونگے۔ پہلا شو شام کو 8بجے سے ساڑھے 9بجے اور دوسرا شو ساڑھے 10سے 12بجے تک ہوگا۔ شائقین کو قرعہ اندازی کے ذریعے روزانہ 4گاڑیاں بھی انعام میں دی جائیں گی۔ موبائل ، پلے اسٹیشن وغیرہ بھی انعامات کے طور پر تقسیم کئے جائیں گے۔ انعامات کی مجموعی رقم 2لاکھ ریال سے زیادہ ہوگی۔
 

شیئر: