Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی پروگرام محفوظ اور پر امن ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد...پاکستان نے کہا ہے کہ 4عشروں سے زائد عرصے سے محفوظ اورپرامن ایٹمی پروگرام چلایا ہے۔ پاکستان سے ماہرین نے کئی برسوں تک جوہری تحفظ اور سلامتی کے شعبوں میں جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے لئے کام کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں جوہری توانائی کے عالمی ادارے کو یقین دلایا کہ تابکاری کے مواد کے حوالے سے رہنما اصولوں اور قواعد وضوابط پر رضا کارانہ طور پر عملدر آمد کیا جا رہا ہے۔قواعد و ضوابط ملکوں کی طرف سے یہ بات یقینی بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں کہ تابکاری کے ذرائع تحفظ اور سلامتی کے اعلی ترین معیارات سے ہم آہنگ انداز میں استعمال ہوں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان 2005 سے ان قواعد و ضوابط پر رضا کارانہ طور پر عمل پیرا ہے۔ تمام ضروری انتظامات اور نظام قائم کئے ہیں۔ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاو ، تحفظ اور سلامتی کے شعبوں میں جدید عالمی معیارات کے حوالے سے عزم پر قائم ہے۔
مزید پڑھیں:جوہری طاقت ہماری دفاعی ضرورت ہے،ناصر جنجوعہ

شیئر: