Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1500سال پرانا کتبہ نیلام

کیلیفورنیا۔۔۔۔10نصیحتوں والا سب سے پرانا کتبہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 8لاکھ50ہزار ڈالر میں نیلام ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ 10نصیحتوں والا یہ ابتک دریافت ہونے والا سب سے پرانا کتبہ ہے جو 1500سال پرانا ہے۔ سنگ مرمرپر نقش ہے جس کا وزن 115رتل ہے ،2مربع فٹ کا ہے۔ اس پر عبرانی زبان میں نصیحتیں نقش ہیں۔ہیریٹج آکشنز ہاؤس نے اس کا اہتمام کیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کتبہ 400سے 600عیسوی کے دوران قدیم کلیسا کے دروازے پر موجود تھا جسے رومیوں نے تباہ کردیا تھا۔ ایک خیال یہ ہے کہ گیارہویں صدی عیسوی میں صلیبیوں نے اسے تاراج کیا تھا۔ کتبہ 20لائنوں پر مشتمل ہے۔ سامرائی رسم الخط میں ہے۔ہیریٹج آکشنز ہاؤس کا کہنا ہے کہ نقوش میں 9نصیحتیں نقش ہیں۔یہ1913ء کے دوران یفنہ شہر کے قریب ریلوے لائن کی توسیع کے وقت دریافت ہوا تھا۔ یہ شہر موجودہ اسرائیل کے جنوب میں واقع ہے۔

شیئر: