Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ریاستوں سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں،خرم دستگیر

اسلا م آباد...وزیردفاع خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ،چین، روس اورخلیجی ریاستوں سمیت تمام ملکو ںکے ساتھ تعلقات مضبوط بناناچاہتاہے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے باعث نقصان برداشت کرنا پڑا تاہم آپریشن ضرب عضب اورردالفسادکی بدولت دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پالیا۔وزیردفاع نے کہاکہ افغانستان کے آدھے حصے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں۔ امریکہ کو ہلمندشوریٰ کی فکرکرنی چاہیے۔ پاکستان میں کہیں بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجودنہیں اورنہ حقانی نیٹ ورک کاکوئی وجودہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مستحکم، جمہوری اورپرامن افغانستان دیکھناچاہتاہے۔ امریکہ نے اتحادی افواج کی مدد سے افغانستان میں طویل ترین جنگ شروع کی۔اب وہ اس کی ناکامی کاملبہ پاکستان پرڈال رہاہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ہند نے اس سال کنٹرول لائن پر 400 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں تحریک آزادی کی حالیہ لہرکشمیریوں کی اپنی جدوجہد ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اورا مارات دفاعی تعاون بڑھانے پر متفق

شیئر: