Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مداحوں کو جلد سرپرائز دوں گی، مایا علی

پاکستانی  ماڈل واداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ہمیں بالی وڈ کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی مشترکہ فلمسازی  کی منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔مایا علی کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ چینلز اور انٹرنیٹ کے باعث ہماری ذمہ داریوں  میں اضافےکے ساتھ مقابلہ بھی سخت ہوچکا ہے، لوگ وہی فلم اور ڈرامہ دیکھیں گے جس کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس سےتفریح ملے۔ اپنے ایک انٹرویو میں مایا علی نے کہا کہ اس وقت بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور سوپ آن ائیر ہیں، ان میں سے چند ایک ہی ہوں گے جو عوام میں مقبول ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ پچھلے سال میں بالی وڈ گئی، وہاں پر ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز سے ملاقاتیں ہوئیں جو پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کے بے حد معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم بڑا اور مقبول میڈیم ہے ،مداحوں کو جلد ہی سرپرائز دوں گی۔
 

شیئر: