Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کامیاب

لاہور... ن لیگ کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن میںمسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسد اشرف 298 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر زرقا کو 38 ووٹ ملے۔پنجاب اسمبلی میں 368 کے ایوان میں سے مجموعی طور پر 346 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے 300 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا ۔9 ارکان غیر حاضر رہے ایک ووٹ مسترد ہوا ۔ پیپلز پارٹی کے 8 ارکان ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔قائد لیگ نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے ن لیگ کی 2وکٹیں اڑا دیں

شیئر: