Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#جنگلی_حیات_کا _عالمی_دن

 ہر سال3 مارچ کو جنگلی حیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ معدوم ہوتی جنگلی حیات کو بچانے کے لیے لوگوں میں شعور پیدا کیا جاسکے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے مہمات چلائی جاتی ہے تاکہ اس دن کے پیغام کو عالمی سطح پر پھیلایا جا سکے۔ رواں سال جنگلی حیات کے دن کو اقوام متحدہ نے خاص طور پر شیروں اور چیتوں کی معدوم ہوتی نسل کے نام کیا ہے۔ 
ڈبلیو ڈبلیو ایف نے ٹویٹ کیا کہ آئیے ہمارا ساتھ دیجئے تاکہ ہم شیروں کی اہمیت کو جان سکیں اور ان کی معدوم ہوتی نسل کی حفاظت کرسکیں۔ 
مزید پڑھیں:#بنی_ گالہ_ کا این او سی _جعلی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بڑی بلیوں کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ہم ہی انہیں ان خطرات سے دوچار کرنے والے ہے اور ہم ان کی نسل کو بچا بھی سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ ماحولیات کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا کہ پچھلے ایک صدی میں جنگلی چیتے کی نسل 95 فیصد ختم ہوگئی ہے جبکہ شیروں کی نسل بھی40 فیصد کم ہوگئی ہے۔ 
گلوبل گولز یونائیٹڈ نیشن کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا کہ انسانی سرگرمیوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث شیروں اور چیتوں کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ہمیں ان جانوروں کی مدد کیلئے اپنے رویوں کو تبدیل کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:#سیریا_ازا_بلیڈنگ
نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم ہیلن کلارک نے ٹویٹ کیا آج کے دن ہم بڑی بلیوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کیونکہ یہ طاقتور جانور اپنی بقا کے لیے خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں