فاٹا سے آزاد سینیٹر ن لیگ میں شامل
اسلام آباد...فاٹا کے نومنتخب آزاد سینیٹر ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ مرزا محمد آفریدی نے نوازشریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کے لئے رابطے شروع کردئیے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔