Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،جنرل باجوہ

  کوئٹہ ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کے باقی عوام کی طرح سہولتوں سے فیض یاب ہونا تربت کے عوام کا بھی حق ہے۔خوشحال بلوچستان پروگرام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔مکران فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سہو لتوں اور امن کی فراہمی ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ فیسٹیول میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت بلوچستان میں امن کی واپسی کا ثبوت ہے۔بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں شہری سہولتوں کی فراہمی اورپرامن ماحول کے قیام کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ خوشحال بلوچستان پروگرام کا مقصد اس حق کو پورا کرنا ہے۔ اس سے پہلے بری فوج کے سربراہ نے فرنٹیر کور بلوچستان کے ہیڈکوارٹر میں تربت کے مقامی عمائدین سے بات چیت کی۔ آرمی چیف واران کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:گوادر،سرمایہ کاری کیلئے لندن میں بسو ں پر تشہیری مہم

شیئر: