Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورون اور ا نوشکا سائیکل پر

بالی وڈ کے مشہور ہیرو کی فہرست میں جگہ بنانے والے اداکار ورون دھون اپنی نئی فلم میں ایسے منفرد کردار میں دکھائی دیں گے جو آج تک کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔ورون اپنی فلم میں ایک عام سے مزدور بنے ہیں۔ نئی فلم سوئی دھاگہ' میں وہ مزدوروں کی زندگی گزار تے دکھائی دیں گے۔ ایسے میں اداکار ورون سائیکل چلاتے ہوئے بھی دکھائی دیں گے۔ ورون کی سائیکل چلاتے تصویر سامنے آئی ہے۔ وہ انوشکا کواپنے پیچھے بٹھاکر سائیکل چلارہے ہیں ۔ورون کی اس تصویر کو سماجی رابطوں پر مقبولیت مل رہی ہے۔
 
 

شیئر: