Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹر طاہر مشہدی ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدہ

اسلام آباد ... سینیٹ میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر کرنل(ر) طاہر مشہدی نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ جمعہ کو جاری بیان میںانہوں نے کہا کہ نہایت عزت اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان کے سب سے زیادہ محب وطن ‘ تعلیم یافتہ ‘ عقلمند اور صابر رائے دہندگان (جو مہاجرین کے نام سے جانے جاتے ہیں) کی نمائندگی کی ۔ نظر انداز سسکتی ہوئی اور جدوجہد کرتی ہوئی مڈل کلاس اور ملک کے غریب اور ٹھکرائے ہوئے لوگوں کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے حالیہ طرز عمل اور اقدامات سے پارٹی کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔یہ رابطہ کمیٹی کے ارکان کی انا ‘ خود غرضی ناپختگی اور ہٹ دھرمی کو ظاہر کرتا ہے ۔ اسی وجہ سے حالیہ سینیٹ الیکشن میں بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ۔ سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی بری طرح متاثر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے حالیہ فیصلوں نے ایم کیو ایم پاکستان کی بنیادی ساخت کو تباہ کردیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت رہنے کے تحت مجھے ایم کیو ایم پاکستان کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا ۔ افسوس سے کہتا ہوں کہ صرف تباہی ہی نظر آتی ہے کیونکہ یہ تمام گروپ خود غرض اور لالچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس چیز کی ہے کہ ایماندار ‘ متحرک اور زیادہ تعلیم یافتہ اور بے لوث لوگ سامنے آئیں۔ ایم کیو ایم (پاکستان) کی باگ ڈور سنبھال لیں۔ 
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم ختم نہیں ہوئی،فیصل سبزواری

شیئر: