جدہ میں رائل رمبل ریسلنگ 27 اپریل کو ہوگی

جدہ  .....  WWE ریسلنگ کی تاریخ میں پہلی بار”گرینڈ رائل رمبل “جدہ کے شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں 27 اپریل کو منعقد ہوگا۔ مکہ اخبار کے مطابق رائل رمبل کشتی میں wwe کے معروف 50 پہلوانوں نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ مکہ اخبار کے مطابق رائل رمبل کشتی میں جان سینا ، ٹریبل ایچ ، ورومن رینزی ، وائی جے اسٹایلز ، براﺅن سٹرومین کے علاوہ نیو ڈی ، رینڈی اورٹن کے علاوہ شیوناسوکی ناکامورا اور دیگر معروف ریسلر شرکت کریں گے ۔ واضح رہے رائل رمبل کشتی میں 30 پہلوان بیک وقت اکھاڑے میں اترتے ہیں جو بھی آخر تک رنگ میں رہتا ہے وہ ریسلنگ کا فاتح قرار پاتا ہے ۔ جدہ میں ہونے والی ریسلنگ اس اعتبار سے اہم ہے کہ اس میں 50 معروف پہلوان شرکت کر یں گے جو رائل رمبل کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا ۔ 
 
 

شیئر: