Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی مشاورت کیلئے طلبی

اسلام آباد... پاکستان نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو فوری طور پر وطن واپس بلالیا ۔ترجمان د فتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت کاروں کو مسلسل ہراساں کئے جانے کے واقعات جاری ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لئے پاکستان بلایا گیا ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعہ پر احتجاج بھی کیا جا چکا۔وزیر دفاع خرم دستگیر نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہندوستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرے۔انہو ںنے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وزارت خارجہ کے ساتھ بار ہا یہ معاملہ اٹھائے جانے کے باوجود ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔دریں اثناءپاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے معاملے کو محتاط انداز میں حل کرنے پرزوردیا ہے۔
مزید پڑھیں:سفارتکاروں کو ہراساں کرنے پر پاکستان کا احتجاج

شیئر: