Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری سمندری جہاز کے بیمار ہندوستانی مسافر کو طبی امداد کی فراہمی

 مدینہ منورہ.... سمندری محافظوں کی امدادی ٹیم نے مصری جہاز کے بیمار ہندوستانی مسافر کوہنگامی امداد مہیاکرتے ہوئے اسے اسپتال منتقل کر دیا ۔ مصری جہاز بورسعید کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا ۔ جہاز کے عملے نے مملکت کی سمندری حدود میں پہنچ کر امدادی پرچم لہرا یا جسے دیکھ کر کوسٹ گارڈزکے امدادی یونٹ نے جہاز کے کپتان سے رابطہ قائم کیا جس پر کپتان نے بتایا کہ انکا ایک ہندوستانی مسافر شدید بیمار ہے جسے انتہائی تیز بخا ر ہے ۔ کوسٹ گارڈ کے کنٹرول روم سے جہاز کی جانب امدادی ٹیم روانہ کی گئی جو ینبع کی بندرگاہ سے7 بحری میل کی مسافت پر تھا ۔ امدادی ٹیم کے پہنچنے تک بندرگاہ پر موجود ڈاکٹر وں نے جہاز کے عملے سے رابطہ کر کے بیمار ہندوستانی کی حالت کے مطابق انہیں طبی ہدایات دیتے رہے ۔ سعودی کوسٹ گارڈ کے امدادی یونٹ نے مصری جہاز پر پہنچ کر بیمار مسافر کو فوری طور پر اپنی لانچ میں منتقل کیا اور اسے بندرگاہ کے عارضی طبی مرکزمیں پہنچا دیا جہاں اسکی حالت کے پیش نظر اسے ینبع کے جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا ۔کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر کا بخار اترنے اور صحت یاب ہونے کے بعد اسے دوبارہ جہاز پر پہنچا دیا گیا اس دوران اسے امیگریشن کے مرحلے سے بھی گزارا گیا جس میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی ۔ کوسٹ گارڈ ز کی کارروائی بین الاقوامی سمندری قوانین کے مطابق کی گئی ۔ مصری جہاز پر بلند ہونے والے امدادی پرچم کو دیکھ سعودی کوسٹ گارڈنے جہاز کے کپتان سے رابطہ کیا اور بیمار کو امداد مہیا کی تھی ۔ 

شیئر: