Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی نرسری قائم کرنے کے قواعد

جدہ .... وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کے ترجمان خالد اباا لخیل کا کہنا ہے کہ مقررہ شرائط کے مطابق سعودی خواتین کو بچوں کی نرسری کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔گزشتہ ماہ اس مد میں 15 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ المدینہ اخبار کے مطابق وزارت نے بچوں کی نرسری کے حوالے سے قوانین وضع کئے ہیں جن میں نرسری کھولنے کی خواہشمند خاتون سعودی شہری ہو ۔ نرسری کیلئے مناسب مقام فراہم کیا گیا ہو۔ جس میں حفاظتی اقدامات اور بہترین ایئر کنڈیشننگ سسٹم نصب ہو۔ نرسری عمارت کی زیریں منزل پر ہو تاکہ بچوں کو لانے لیجانے میں سہولت ہو۔ ابا الخیل نے مزید کہا کہ نرسریوں کو مختلف محلوں میں کھولا جاسکتا ہے۔

شیئر: