Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکروٹنگ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے مقامی تاجر متاثر ہونگے، المطیری

دمام ..... مشرقی ریجن میں افرادی قوت درآمد کرنے والی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ المطیری کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ریکروٹنگ ایجنٹس کو مملکت میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے سے ایک ہزار سعودی ادارے قلاش ہوجائیں گے۔ عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے المطیری نے مزید کہا کہ وزارت تجارت نے افرادی قوت درآمد کرنے کے حوالے سے غیر ملکی کمپنیوں کو مملکت میں سرمایہ کاری کی اجازت دی ہے جس کے منفی اثرات برآمد ہونگے۔ غیر ملکی سرمایہ کارو ںکی آمد سے ایک ہزار سے زائد سعودی ادارے بند جبکہ 5ہزار سعودی بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ المطیری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو وزرات تجارت و سرمایہ کاری مختلف مراعات دیگی جس سے مقامی سرمایہ کاروں کو پریشانی ہوسکتی ہے۔ المطیری نے وزارت سے کہا ہے کہ ان ممالک کے سرمایہ کاروں کو مملکت میں مذکورہ شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہ دی جائے جہاں سعودی عرب کے سرمایہ کار ان کے ملک میں اپنا سرمایہ نہیں لگا سکتے۔ المطیری نے مطالبہ کیا ہے کہ افرادی قوت درآمد کرنے کے شعبے میں سعودی سرمایہ کاروں کو اولیت دی جائے۔ اسکا کہناتھا کہ افرادی قوت خاص کر گھریلو ملازمین کی درآمد کیلئے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شیئر: