Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد

 
اسلام آباد.. احتساب عدالت نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ کلثوم نواز کی 6 مرتبہ کیموتھراپی ہوئی ہے اور اب ریڈیو تھراپی کی تجویز دی گئی لندن جانا ضروری ہے، 26 مارچ سے یکم اپریل تک حاضری سے استثنیٰ دی جائے۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ لندن حسن نواز اور حسین نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کے علاج کے معاملات دیکھ رہے ہیں میڈیکل رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ پورے خاندان کا لندن میں موجود ہونا ضروری ہے۔احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ دریں اثناء مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حاضری سے ایک ہفتے استثیٰ کی درخواست پر نیب کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پورے خاندان کا لندن میں ہونا ضروری نہیں ۔میرا موقف یہ ہے کہ بیماری کسی کو بھی لاحق ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی6 مرتبہ کیمو تھراپی ہو چکی ہے ۔ اب انہیں گردن میں دوبارہ ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے ۔لندن میں ڈاکٹر میاں صاحب کا انتظار کررہے ہیں تاکہ علاج کے معاملے پر مشاورت کی جاسکے ۔

شیئر: