Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں مارشل لا نہیں لگ سکتا ،چیف جسٹس

لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب ثنار نے کہا ہے کہ آئین میں جوڈیشل مارشل لاءکا کوئی تصور نہیں۔ پاکستان میں صرف جمہوریت کا ہی طرز حکومت چلے گا۔یوم پاکستان پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک میں موجود ہوں ملک میں مارشل لاءنہیں لگ سکتا ۔ مارشل لا اندر سے ہے نہ باہر سے آسکتا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ووٹ کی قدر اور اہمیت ہے۔آزدانہ انتخابات میں جو حکومت بھی ملک میں قائم ہوگی ۔وہ آئین اور قانون کی حکمرانی پر ہوگی۔چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں پاکستان کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کرنا اور اس ملک کے لئے دن رات محنت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم آزاد ملک میں رہ رہے ہیں ۔جس کا وطن نہیں ہوگا، اس کی قوم کہاں سے ہوگی ۔بدنصیب ہیں وہ قومیں جنہیں اپنا وطن میسر نہیں۔ قوم خوش نصیب ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ ہے۔ہمیں اپنی ماں سے بڑھ کر اس ملک کی عزت کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:جوڈیشل مارشل لا لگایا جائے،شیخ رشید

شیئر: