Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم پاکستان پر ملی جوش وخروش ،شاندار فوجی پریڈ

اسلام آباد... ملک بھر میں یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا جار ہا ہے۔ آج عام تعطیل ہے۔تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایاگیا۔ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے انتھک جدوجہد جاری ر کھنے کے عزم کی تجدید کی گئی۔ اسلام آبادمیں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی خوشحالی اورسا لمیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔پریڈایونیواسلام آباد میں مسلح افواج نے شاندارپریڈ کا مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور کی قیادت میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا ۔ مسلح افواج کے دستوں نے مارچ کیا ۔ مہمان خصوصی صدر ممنون اور مہمان اعزازی سری لنکا کے صدرمتھری پالاسری سیناکو سلامی پیش کی۔ مختلف ثقافت پرمبنی فلوٹس کی نمائش بھی کی گئی۔ لاہور میں مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ مگر پروقار تقریب ہوئی ۔پاک فضائیہ نے اعزازی گارڈرز کے طور پر ذمہ داریاںسنبھالیں۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لو گ موجود تھے۔
مزید پڑھیں:یوم پاکستان پر7 ملکی زبانوں میں ملی نغمے جاری
 

شیئر: