گوادر میں پینے کے پانی کا منصوبہ مکمل
اسلام آباد...گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ مکمل ہو گیا۔ گوادر پورٹ اور شہریوں کو 2 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے پر چینی ورکروں نے دن رات کام کیا اور اس کو مکمل کیا۔ پلانٹ سے گوادر کے شہریوں کوروزانہ ڈھائی لاکھ گیلن پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔ وفاقی و صوبائی حکومت اور چین نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں ۔ان کی تکمیل سے گوادر میں کافی حد تک پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔