Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی خدشات،مشرف نے وطن واپسی موخر کردی

راولپنڈی...سابق صدرمملکت پرویز مشرف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظروطن واپسی موخر کردی۔ پاکستان میں قر یبی رفقا کو آگاہ کردیا ۔ سابق صدر کوخصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر29مارچ کوپیش ہو نے کاحکم دے رکھا ہے۔وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم پرویز مشرف نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا ۔سابق صدر کے وکیل اختر شاہ نے کہا کہ سیکیورٹی پر اطمینان ہونے تک پرویزمشرف کو واپسی کا مشورہ نہیں دے سکتا۔ سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ پراعتماد نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں:وزارت دفاع کا مشرف کو سیکیورٹی دینے سے انکار

شیئر: