Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بنوں_بھٹو_کا

پاکستان پیپلزپارٹی نے بنوں میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا اور پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے پرجوش خطاب کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے ” #بنوں_بھٹو_کا “ ہیش ٹیگ لانچ کیا جو پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا : بنوں کے عوام کا شکریہ۔ میں اُن سب خواتین کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج کے جلسے میں شرکت کی، میں اُن سب خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مقامی رسم و رواج کے خلاف آج کے جلسے میں شرکت کی اور پر امن و خوشحال ترقی یافتہ پاکستان کے لیے اپنی حمایت پیش کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل اکاﺅنٹ نے ٹویٹ کیا : آج جو پشتون نوجوانوں نے اپنے آئینی حق کے لئے ایک جمہوری انداز میں آواز بلند کی ہے ، ہم سب کو وہ آواز سننی چاہیے اور دیکھنا چاہیے کے کہاں غفلت ہوئی ہے ، کہاں کوتاہی ہوئی ہے۔
راشد بھٹی نے ٹویٹ کیا : بنوں کے عوام نے تبدیلی کے جھوٹے نعروں اور طالبان کی ہمدردوں کو مسترد کردیا ہے۔
بشیر نیچاری نے ٹویٹ کیا کہ نواز لیگ نے 94 فیصد فنڈ پنجاب پر خرچ کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں 47 فیصد پنجاب اور 21 فیصد خیبرپختونخوا پر خرچ کیا تھا۔
عابد تنواری نے ٹویٹ کیا : انتہاپسندی کو روکنے کےلئے نصاب میں تبدیلی لانی پڑے گی، سماجی انصاف قائم کرنا پڑے گا، معاشی مواقع پیدا کرنے پڑیں گے، رواداری اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا،کالعدم تنظیموں کی ہر طرح کی سرگرمیوں کو روکنا پڑے گا۔ 
وقاص مقدر کا کہنا ہے: بلاول بھٹو زرداری کو اگر سیاسی میدان میں کامیابی پانی ہے تو آصف علی زرداری کے مشوروں سے بچنا ہوگا۔ 
عقیل احمد لغاری نے ٹویٹ کیا: دہشتگردی نے ہماری نسلیں برباد کر دی ہیں۔ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ان درندوں اور دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں