Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نو سرباز نے معمولی سرامک کا ٹکڑا6 سو ریال میں فروخت کر دیا

ریاض.... نوسرباز نے سادہ لوح شخص کو معمولی سرامک کا ٹکڑا600 ریال میں فروخت کردیا۔ جعلساز نے آئی فون دکھایا اور سودا طے کرنے کے بعدپیکٹ میں رکھا سرامک کا ٹکڑا تھما گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں یمنی نو سربازڈرائی کلیننگ کی دکان میں داخل ہوا جس نے ہاتھ میں آئی فون پکڑا ہوا تھا جسے اس نے دکاندار کو دکھاتے ہوئے کہا کہ اسے رقم کی اشد ضرورت ہے اس لئے بحالت مجبوری وہ اپنا آئی فون فروخت کرنا چاہتا ہے ۔ دکاندار سے اس نے 1000 ریال طلب کئے اس کا کہنا تھا کہ آئی فون بالکل نیاہے چند دن قبل ہی خریداتھا مگر اب بعض مجبوریوں کے تحت فروخت کرنا چاہتا ہوں ۔آئی فون کا سودا 600 ریال میں طے ہو گیا ۔ نوسرباز نے رقم لی اور انتہائی مہارت سے دوسرا پیکٹ دکاندار کو دے کر چلا گیا ۔ اپنی دانست میں سستا سودا کر کے خوش ہونے والے دکاندار نے جب پیکٹ کھولا تو اس میں رکھا معمولی سرامک کا ٹکرا برآمد ہوا جسے نوسرباز نے موبائل کے ڈبے میں رکھ دیا تھا ۔ 

شیئر: