Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ماہرہ_خان کی سگریٹ نوشی

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کی ایک اور وڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ وڈیو کے سامنے آتے ہی اداکارہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں اور جہاں لوگ ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں وہیں کچھ صارفین اسے اداکارہ کا نجی معاملہ قرار دیتے ہوئے ماہرہ کے حق میں بھی ٹویٹ کر رہے ہیں۔
ایمان شیخ نے ٹویٹ کیا کہ ماہرہ خان سگریٹ نوشی کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث آئی ہوئی ہیں کیونکہ ہمارے نزدیک سگریٹ نوشی اسی وقت نقصان دہ ہے جب اسے کوئی عورت کرے۔
احد عباسی نے کہا کہ اگر میں لڑکی ہوتا تو میں ماہرہ سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی سگریٹ نوشی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا۔
ثانیہ نے ٹویٹ کیا کہ انہیں تو ایسے لگ رہا ہے کہ ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی سے پورے پاکستان کی عزت پر آنچ آگئی ہو۔
سلطان نے ٹویٹ کیا کہ خواتین جس طرح ماہرہ خان کے حق میں بول رہی ہیں، اسی طرح اپنے اردگرد موجود خواتین کی ہرزہ سرائی سے بھی گریز کریں۔ 
فاطمہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جو لوگ ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی پر تنقید کر رہے ہیں، وہ وہی ہیں جو چھپ کر سگریٹ پیتے ہیں اور پھر اپنے والدین سے بچنے کے لیے کمرے میں ائیر فریشنر کا اسپرے کرتے ہیں۔
عفیفہ نے کہا کہ پاکستان میں 25 ملین سے زائد افراد سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں لیکن ہماری قوم کو مسئلہ صرف ماہرہ خان سے ہے۔
دانیال سلیم نے ٹویٹ کیا کہ جو لوگ ماہرہ خان کا دفاع کررہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے اہل خانہ میں سے کسی کے سگریٹ نوشی کرنے پر لڑائی کرتے ہیں۔ 
ایک اکاو¿نٹ نے ٹویٹ کیا کہ پاکستانیوں کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ماہرہ خان کے سگریٹ پر آ کر دم توڑ جاتی ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں