Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں امدادی کاموں کیلئے مملکت کیجانب سے 93 کروڑ ڈالر کا عطیہ

     ریاض - - - - سعودی عرب نے اقوام متحدہ کو یمن میں انسانی امداد کے لیے 93 کروڑ ڈالر کا چیک دے دیا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس موقع پر یمن میں جاری جنگ ختم کرنے پر زور دیا  ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوتیرس نے اس امداد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یمن مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ ۔اس امدادی چیک میں متحدہ عرب امارات کا تعاون بھی شامل ہے۔آنتونیو گوتیرس نے کہا کہ یمن جنگ کا حل سیاسی ہے تاکہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو تباہی سے بچایا جاسکے انہو ںنے مزید کہا کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ولی عہد سے سافٹ بینک کے سربراہ کی ملاقات
 

شیئر: