Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میامی بیچ پولیس نے معمر خاتون کی جان بچالی

میامی.... مقامی پولیس نے ایک معمر خاتون کی جان بچالی ہے جو اطلاعات کے مطابق بستر پر سوئی ہوئی تھیں کہ رات کے وقت فرش پر گر گئیں او رپھر وہیں 6دن تک پڑی رہیں۔ کہا جاتا ہے کہ 89سالہ خاتون کچھ اس طرح سے بستر پر گری تھیں کہ انکے گرنے کے بعد بستر بھی ان پر آرہا تھا او رپھر وہ اس سے نکلنے میں کئی کوششوں کے باوجود کامیاب نہیں ہوسکیں۔ 6دن تک وہ کہیں نظر نہ آئیں تو پڑوسیوں نے دروازے پر دستک دی اورجب وہاں سے بھی کوئی خاص جواب نہ ملا تو انہوں نے امدادی ٹیم کو طلب کیا جس نے دروازہ توڑ کر دیکھا کہ بڑی بی اپنے بسترکے نیچے 6دن سے پڑی ہیںا ور انکی کسی کو خبر ہی نہیں۔ ایک پڑوسی کا کہناہے کہ وہ بڑی بی کو اپنی ماں جیسا سمجھتا تھا اور انکی خیریت ضرور دریافت کرتا تھا جب گزشتہ کئی دنوں سے وہ نظر نہیں آئی تو اس نے ہنگامہ کیا اور امدادی ٹیم و پولیس کو طلب کیا جو موقع پر پہنچی اور ساری بات کھلی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بستر پرگر کر 6 دن تک زمین پر گرے رہنے پر خاتون نے کچھ کھایا پیا بھی یا نہیں۔

شیئر: